جزیرہ سِسلی: کیا آپ اٹلی میں 200 روپے سے بھی کم میںمکان خریدنا پسند کریں گے؟

 جزیرے میں رہائش اختیار کرنے کی قیمت صرف ایک یورو (یا دو سو پاکستانی روپے) سے بھی کم ہے تو آپ کو کیسا لگے گا؟


اٹلی کے جزیرے سِسلی کی شہری انتظامیہ غیر ملکیوں کی اس جزیرے میں آبادکاری میں مدد کر رہی ہے اور ایسا بہت ہی معمولی قیمت پر کیا جا رہا ہے۔ اس گاؤں میں بسنے کی قیمت محض ایک یورو سے بھی کم ہے۔


سِسلی کے دیہی علاقے کے ایک گاؤں سنبوکا کے حکام نے اس گاؤں میں مسلسل کم ہوتی آبادی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایک خاص منصوبے کا اعلان کیا ہے۔


یہ بھی پڑھیے


اٹلی: پارکوں میں کرکٹ کھیلنے پر پابندی


اٹلی میں قطر کے شاہی خاندان کے زیورات چوری


اٹلی زلزلہ: ہزاروں افراد کا عارضی مراکز میں قیام


شہری انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ گاؤں میں موجود تمام پرانے اور خستہ حال مکانوں کو تقریباً ایک یورو میں فروخت کر دیا جائے۔


یورپ کے دوسرے چھوٹے قصبوں اور دیہاتوں کی طرح سنبوکا میں بھی وقت کے ساتھ آبادی بہت کم ہوتی جا رہی ہے۔